18 اپریل، 2021، 6:11 AM

ایران اور سربیا کے وزرائے خارجہ کا باہمی تعاون کو فروغ دینے کا عزم

ایران اور سربیا کے وزرائے خارجہ  کا باہمی تعاون کو فروغ دینے کا عزم

سربیا کے وزیر خارجہ تہران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربیا کے وزیر خارجہ نیکلا سلاکوویج تہران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبدالہ خیال کیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں بالکان کے علاقہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اور ایران سربیا کے ساتھ اقتصادی، تجارتی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ اس ملاقات میں سربیا کے وزیر خارجہ نے بھی اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے باہمی تعلقات کے فروغ میں مفید ثابت ہوں گے۔

News ID 1906144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha